نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ناں ناں کرتے آخر کار مان گئے


اسلام آباد ( 24 نیوز ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث آخر کار مان گئے ہیں۔ انھوں نے کیس سے علیٰحدہ ہونے سے متعلق دائر درخواست واپس لے لی ہے۔

24 نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ خواجہ حارث نے وکالت سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا۔عدالت میں دلائل کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پاس احتساب عدالت کو پابند کرنے یا ڈائریکشن دینے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں۔ عدالت چھٹی کے دن کارروائی نہیں چلا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نیب ریفرنسز سےعلیحدہ ہوگئے 

خواجہ حارث نے کہا کہ نیب کو 6 ہفتوں میں ریفرنس فائل کرنے کا کہا گیا تھا۔  جے آئی ٹی (مشترکہ تحقیقاتی ٹیم) رپورٹ ریفرنس کا حصہ نہیں بن سکتی۔

واضح رہے کہ خواجہ حارث نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز سے دستبرداری کی درخواست دی تھی۔ احتساب عدالت نے کیس سے الگ ہونے سے متعلق ان کی درخواست منظور نہیں کی تھی۔