الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم اور وزرائےاعلیٰ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم اور وزرائےاعلیٰ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں


اسلام آباد ( 24نیوز ) نگران وزیراعظم کی سنگاپور اور برطانیہ میں جائیدادیں،10 کروڑ بینک بیلنس، اسلام آباد میں تین پلاٹس، سوات میں 45 دکانیں، فلور مل اور سی این جی سٹیشن میں شیئرز، الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب 70 لاکھ مالیت کا گھر اور ایک کروڑ کا بینک بیلنس جبکہ نگران وزیر اعلی خیبرپختونخواہ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کا اسلام آباد میں ایک کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کا گھر اور ایک کروڑ 31 لاکھ روپے کی سالانہ آمدن ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی اہلیہ کے نام پر برطانیہ میں 2 لاکھ 72 ہزار پاؤنڈ کی جائیداد اور سنگاپور میں 7 لاکھ ڈالر کی پراپرٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد 

  نگران وزیراعظم کی سوات میں 45 دکانیں ہیں جبکہ اسلام آباد میں 3 پلاٹس بھی ہیں۔ نگران وزیراعظم ڈپلومیٹ انکلیو اور کانسٹی ٹیوشن اپارٹمنٹ میں ایک ایک اپارٹمنٹ، اسلام آباد کے ڈی 12 اور جی 14 سیکٹر میں ایک ایک کنال کے گھر کے مالک بھی ہیں۔ نگران وزیراعظم کا بینک بیلنس 10 کروڑ ہے اور وہ 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض بھی ہیں۔دوسری طرف نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثوں کی تفصیل بھی سامنے آگئی ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:ووٹرز سے متعلق نادرا کا اہم اور حساس ڈیٹا کیسے لیک ہو گیا؟ 

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حسن عسکری کے پاس 70 لاکھ مالیت کا گھر ہے۔ 9 لاکھ 30 ہزار روپے کے کیش پرائز بانڈز اور ایک کروڑ کے بینک بیلنس کے ساتھ 2 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔نگران وزیر اعلی خیبرپختونخواہ جسٹس ر دوست محمد کا اسلام آباد میں ایک کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کا گھر،35 لاکھ روپے کیش ایک کروڑ 27 لاکھ کا بینک بیلنس ہے نگران وزیر اعلی کےپی کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں پلاٹوں کے مالک بھی نکلے۔ نگران وزیر اعلی کے پی کے پاس 23 ہزار روپے کے پرائذ بانڈ اور ایک کروڑ 31 لاکھ روپے کی سالانہ آمدن ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito