شیخ رشید ن لیگ کے نشانے پر آ گئے، حنیف عباسی، چودھری تنویر میں اتحاد


راولپنڈی ( 24 نیوز ) شہر اقتدار کے پڑوسی شہر میں حنیف عباسی اور چودھری تنویر احمد نے ہاتھ ملا لیا۔ دونوں مل کر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مقابلہ کریں گے۔

 24 نیوزکے مطابق لیگی دھڑے شیخ رشید کے خلاف متحد ہو گئے۔ حنیف عباسی اور چوہدری تنویر احمد نے ہاتھ ملا لیا۔ دونوں دھڑے شیخ رشید کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ شیخ رشید کے خلاف اس اتحاد نے سب کی توجہ بھی حاصل کر لی۔ بلاشبہ دونوں رہنما شیخ رشید کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد 

اس پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دونوں کے ایک ہونے سے کچھ نقصان نہیں ہوگا۔ راولپنڈی میں ن لیگ پہلے بھی ایک تھی، تب بھی میں کامیاب ہوا تھا۔ دونوں کےایک ہونے سے مجھے کچھ نقصان نہیں ہو گا۔ الیکشن 2018 میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دوں گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے صلح کرو، ٹکٹ لو کی پالیسی تو بنا لی، لیکن کیا یہ شیخ رشید کے خلاف کامیاب ہو گی، اس کے لیے الیکشن نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: