سسرالیوں نے بہو کو تیزاب پلا دیا

سسرالیوں نے بہو کو تیزاب پلا دیا


اسلام آباد(24نیوز) زمین کانپی نہ آسمان گرا۔ اسلام آباد میں ظلم کی انتہا ہوگئی، سسرالیوں نے بہو کو تیزاب پلا دیا۔

تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد بارہ کہو کے علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیزاب پلا دیا۔  پانچ دن سے پمز ہسپتال میں زیر علاج خاتون مرسلین اختر دم توڑ گئی ۔  محمد سلیم اختر کے بھائی سید قیصر حسین کی مدعیت میں تھانہ بارہ کہو میں سسرالیوں کے خلاف درخواست دے دی گئی ۔مرسلین کےبھائی کا الزام ہے کہ مرسلین اختر کو پانچ دن قبل تیزاب پلایا گیا تھا۔ پمز ہسپتال میں مرسلین اختر کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔