جرمن چانسلر اچانک کانپنے لگیں

جرمن چانسلر اچانک کانپنے لگیں


برلن (24نیوز)جرمن چانسلر کو اچانک کیا ہوا کہ کانپنے لگیں، برلن میں ایک تقریب کے دوران اینجلا مرکل کیوں کانپتی رہیں۔

جرمن چانسلر اینجلامرکل کو کیا ہوا؟اتنا کیوں کانپ رہی ہیں، برلن میں ایک تقریب کے دوران ایسا کیا ہوا کہ جرمن چانسلر پر کپکپی طاری ہوگئی۔

برلن میں یوکرائن کے صدر کے اعزاز میں تقریب جاری تھی،مہمان کو گارڈ آف آنر دیا جا رہا تھا کہ اس دوران جرمن چانسلر کی طبیعت بگڑنے لگی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرائن کے صدر کے ساتھ کھڑی جرمن چانسلربہت کانپتی ہیں،ایک موقع پر یوکرائن کے صدر ان کی طرف دیکھ کر وہ بھی گھبرا جاتے ہیں،جرمن چانسلر اپنے اوسان پر رکھتی ہیں قابو اور معزز مہمان کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں،،گویا کچھ ہوا ہی نہیں۔

جرمن چانسلرہوگئی تھیں ڈی ہائیڈریشن کا شکار، جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ان کی حالت بگڑنے لگی، موصوفہ نے چند گلاس پانی پیا تو ہی ان کی طبعیت سنبھلی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer