وزیراعظم کا خان گڑھ کا دورہ، پیپلز پارٹی رہنما کی مخالفت

وزیراعظم کا خان گڑھ کا دورہ، پیپلز پارٹی رہنما کی مخالفت


خان گڑھ (24نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خان گڑھ کے دورے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی نے مخالفت کی ہے۔

  وزیراعظم عمران خان کے خان گڑھ پہنچنے پر این اے 205 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ عبدالباری پتافی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وزیراعظم حلقے میں کابینہ کے ہمراہ پہنچے جس سے ان کے الیکشن پر منفی اثرات پڑیں گے، وزیراعظم نے حلقہ این اے 205 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سندھ کا دورہ کیا۔

عمران خان کے اس دورے میں ان کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، محمد میاں سومرو، ممبر قومی اسمبلی غوث بخش مہر  شامل تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔