شعیب اختر نے بھارتی اداکاروں کیساتھ افئیرزپر خاموشی توڑ دی

شعیب اختر نے بھارتی اداکاروں کیساتھ افئیرزپر خاموشی توڑ دی


(24 نیوز) سابق کرکٹر شعیب اخترثانیہ مرزا کی حمایت میں میدان میں آگئے، کہتے ہیں شوہرسے ملنا اس کے ساتھ کھانا کھانا کوئی جرم نہیں، شعیب اختر نے بھارتی اداکاراؤں سونالی بندرے اوردیا مرزا کیساتھ افئیر کی خبروں کوبھی من گھڑت قرار دیا۔

شعیب ملک اورپاکستانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کیساتھ شیشہ  کیفے میں موجودگی پرثانیہ مرزا کومداحوں نے آڑے ہاتھوں لیا لیکن دیگرہمدردوں کی طرح شعیب اختر بھی ثانیہ مرزا کی حمایت میں میدان میں آگئے، شعیب اختر کا کہنا تھا شوہر کیساتھ باہرجانا کھانا کھانا غلط نہیں، بھارت بہترٹیم تھی جیت گئی لیکن اس کا ملبہ ثانیہ مرزا پرڈال دیا گیا۔

شعیب اخترنے قومی ٹیم کی بدترکارکردگی پرپاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، شعیب اختر نے بھارتی اداکاروں کیساتھ افئیرزپربھی خاموشی توڑ دی، کہتے ہیں سونالی بندرے اوردیا مرزا سے کبھی ملے تک نہیں۔

شعیب اختر نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ کھلاڑیوں کی فیملیز پرانگلیاں اٹھانے پراجتناب برتا جائے۔