وزیراعظم عمران خان کو سکول جانے کا مشورہ

وزیراعظم عمران خان کو سکول جانے کا مشورہ


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپررابندناتھ ٹیگورکاقول خلیل جبران کےنام سےشیئرکردیا،جس پرغیرملکی میڈیانےمذاق بناناشروع کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے رابندر ناتھ ٹیگورکاقول خلیل جبران کے نام سے منسوب کرکے ٹوئٹ کیا۔ غیرملکی میڈیا پراس بات کو لے کرمذاق بنایاجارہاہے۔ ایک غیر ملکی اخبار نے تو وزیراعظم کو اسکول جانے کا مشورہ دے دیا۔ کسی نےلکھاکہ عمران خان نےغلط ٹوئٹ کرکےخود کوشرمندہ کروایا۔ ایک اخبار نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان اقوال کے معاملے میں کمزور ہیں۔ ایک اخبارنے واٹس ایپ پرغیرتصدیق شدہ اقوال موصول ہونےکوذمہ دارٹھہرایا۔