راولپنڈی میں تجاوزات کی بھرمار، شہری، تاجر پریشان

راولپنڈی میں تجاوزات کی بھرمار، شہری، تاجر پریشان


راولپنڈی (24نیوز)  شہر میں تجاوزات کی بھرمار، شہرکے مصروف ترین علاقوں میں تجاوزات سے شہری اور تاجر پریشان ہیں، انتظامیہ صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہر سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا، شہر کے مصروف ترین علاقوں اور بازاروں میں تجاوزات سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونا معمول بن گیا ہے، راجا بازار، صدر، کوہاٹی بازاراور گنج منڈی میں تجاوزارت سے نہ صرف کاروباری افراد بلکہ شہری بھی پریشان ہیں۔

دکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پرٹاؤن انتظامیہ کے اہلکار پولیس کے ملی بھگت سے تجاوزارت کے خلاف کارروائی نہیں کرتے ہیں۔

تجاوزات کا خاتمہ نہ ہونے پر راولپنڈی تاجرایسوسی ایشن نے احتجاج بھی کیا ہے، تاجروں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔