راؤ انوار اب بھی عدالت پیش ہو جائیں تو بچ جائیں گے: چیف جسٹس

راؤ انوار اب بھی عدالت پیش ہو جائیں تو بچ جائیں گے: چیف جسٹس


اسلام آباد(24نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کہا راؤانوار اب بھی پیش ہوجائیں توبچ جائیں گے۔

چیف جسٹس نے گورنراسٹیٹ بینک سے استفسارکیا کہ راؤانوار کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں، جس پرعدالت کو بتایا گیا کہ دو اکاؤنٹس تھے جو منجمد کردئے گئے ہیں، چیف جسٹس نے پھر پوچھا کیا ان میں تنخواہ جارہی ہے، جس پرگورنراسٹیٹ بینک نے کہا تنخواہ توجا رہی ہے لیکن راؤ انوارنکلوا نہیں سکتے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا راؤانوار اب بھی پیش ہوجائیں توبچ جائیں گے، اگرمعلوم ہوا کوئی سہولت کار ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی.