سندھ ہائیکورٹ کا درآمد کنندگان کیلئے بڑا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ کا درآمد کنندگان کیلئے بڑا فیصلہ


کراچی(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ کا درآمد کنندگان کیلئے بڑا فیصلہ، سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ویلیوایشن کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ڈی جی ویلیو ایشن کو درآمدی اشیا کی قیمتوں کے تعین کا کوئی اختیار حاصل نہیں، ایک سو پچاس سے زائد درآمد کنندگان نے ڈی جی ویلیوایشن کے نوٹیفیکیشن کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

 ٹوائلٹ صابن، بے بی ڈئیپرز، ٹائلز سمیت 60 سے زائد اشیا کی مالیت میں اضافہ کرنے کا معاملہ پر عدالت نے 150 سے زائد درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈی جی ویلوایشن کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ویلیوایشن کو قیمتوں کا تعین اور اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ بیرون ملک سے درآمد کردہ اشیا کی قیمتوں کا تعین، اضافہ کرنا ڈائریکڑ ویلوایشن کا اختیار ہے۔

ٹربیونل اپیل کے خلاف ڈی جی ویلوایشن کی اپیلیں مسترد  کردی گئیں۔  150 سے زائد امپورٹرز نے ڈائریکڑ جنرل ویلوایشن کے نوٹیفکیشن کو چینلج کر رکھا تھا ۔