بھارت میں سفارتکاروں کو ہراساں کرنے پر ہائی کمشنر کی دفترخارجہ میں اہم ملاقاتوں کا امکان

بھارت میں سفارتکاروں کو ہراساں کرنے پر ہائی کمشنر کی دفترخارجہ میں اہم ملاقاتوں کا امکان


نئی دہلی(24نیوز) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرسہیل محمود کی آج دفترخارجہ میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے، بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر بات ہوگی۔

 بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی دفتر خارجہ میں آج اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے ممکنہ ردعمل اور اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سہیل محمود کی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔  سہیل محمود وزیر اعظم کو صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی مہنگی پڑ گئی

واضح رہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے 25 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں۔ پاکستانی سفارتکاروں ، بچوں اور اہلخانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ سفارتکاروں نے ہراساں کرنے والے بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی ہیں۔