نئے ایئرچیف مجاہد انوار خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی


پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے عہدے کی کمان سنبھال لی، کمان سنبھالنے کی پروقار تقریب پی اے ایف ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں ہوئی۔

ایئرچیف مارشل مجاہد انوار خان نے پاک فضائیہ کے بائیسویں سربراہ کے طور پر کمان سنبھال لی۔ ایئرہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے نئے سربراہ کو سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: راؤ انوار اب بھی عدالت پیش ہو جائیں تو بچ جائیں گے: چیف جسٹس

سابق ایئرمین چیف سہیل امان نے اپنے پیش رو مجاہد انوار کو ایئر چیف کے عہدے کے بیجز لگائے اور اعزازی شمشیر پیش کی۔ اپنے الوداعی خطاب میں سابق ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ بہترین فورس کے کمانڈر رہے، انہوں نے کہا پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ضرور پڑھیں: پاکستان سے دہشتگردوں کا کامیابی سے صفایا کیا: میجرجنرل آصف غفور

نئے ایئر چیف مجاہد انورخان نے دسمبر1983کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا، دوران سروس انہیں ان کی نمایاں کارکردگی پر ہلال امتیازملٹری اورستارہ امتیازملٹری سے نوازا گیا، مجاہد انوار کو پی اے ایف اکیڈمی سے اعزازی شمشیراور بیسٹ پائلٹ ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔