نوازشریف سے شہباز شریف کی جاتی امراءمیں ملاقات

نوازشریف سے شہباز شریف کی جاتی امراءمیں ملاقات


لاہور(24نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جاتی امراء میں ملاقات کی ہے۔ حمزہ شہباز اورسلمان شہباز نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ شہبازشریف میں ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے۔ ایم این اے حمزہ شہباز،سلمان شہبازبھی واپس روانہ ہوگئے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال، نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے شریف خاندان کی لندن روانگی پرمشاورت ہوئی۔