ارجنٹائین ٹینس سٹار ڈیل پوٹرو نے انڈین ویلز ٹینس ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹائین ٹینس سٹار ڈیل پوٹرو نے انڈین ویلز ٹینس ٹائٹل جیت لیا


کیلیفورنیا(24نیوز) انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا، فائنل مقابلے میں سویز ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور ڈیل پوٹرو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاظرین کو خوب محظوظ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیل پوٹرو نے پہلے سیٹ میں عالمی نمبر 1 راجر فیڈرر کو 4-6 سے شکست دی ۔ دوسرے سیٹ میں راجر فیڈرر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائےبریکر پر سیٹ جیت کر 3 سیٹس کا میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ کا فیصلہ بھی ٹائے بریکر پر ہوا مگر اس بار جیت ارجنٹائین ٹینس سٹار ڈیل پوٹرو کا مقدر بنی۔ ڈیل پوٹرو نے عالمی نمبر ون کو شکست دے کر اپنا پہلا ماسٹر 1000 ٹائٹل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل سےپہلے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا 

 واضح رہے کہ ارجنٹائین ٹینس سٹار ڈیل پوٹرو نے پہلی بار انڈین ویلز ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ سنسنی خیز فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ون راجر فیڈرر کو شکست دے دی۔