شہنشاہ جذبات محمد علی کو بچھڑے 12سال بیت گئے


ملتان(24نیوز)محمد علی 19 اپریل 1931 کو مرادآباد میں پیدا ہوئے، شہنشاہ جذبات محمد علی کو بچھڑے 12سال بیت گئے۔

تفصیلات کے مطابق 12 برس سے ہم سب سے بچھڑے محمد علی ادکاری کے اس مقام پر تھے جس میں جسمانی حرکات اور سکنات کے ساتھ الفاظ کی ادائیگی،تلفظ اور جذبات کا کب اور کہاں استعمال کرنا ہے اس بات سے محمد علی باخوبی واقف تھے۔

یہ بھی پڑھیں:انقلابی شاعر حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے ہوئے 25 برس بیت گئے 

 واضح رہے محمد علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ آواز کا ایسا اتار چڑھاو کےکہ کوئی بھی محمد علی کے مد مقابل نہ آسکا۔اپنی آواز سے پہچان بنانے والے  اداکارمحمد علی نے 1962 میں اپنی پہلی فلم سائن کی۔اپنی پہلی فلم ’چراغ جلتے رہیں‘سے لے کر ’محبت ہو تو ایسی‘ تک اپنے 27 سالہ فلمی سفر میں کامیاب رہے اور لوگوں کے دلوں میں ایسے نقش چھوڑے جو کبھی مٹ نہ سکیں گئے۔