پانچ سالہ بچہ انسانی درندگی اور سفاکیت کا نشانہ بن گیا


حافظ آباد(24نیوز) بچوں سے زیادتی اور ان کے قتل کے وحشیانہ واقعات نہ رک سکے، حافظ آباد میں 5 سال کا ایک اور بچہ انسانی درندگی اور سفاکیت کا نشانہ بن گیا، پولیس شہروز کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور ان کے قتل کے واقعات نہ رک سکے۔حافظ آباد میں وحشی درندوں نے5 سال کے شہروز کو پہلے اغوا کیا پھر کسی جگہ لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد میں قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے کچرے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:نومولود بچوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے عناصر کا پردہ فاش ہو گیا  

پولیس کے مطابق لاش سے ملنے والے لمبے بالوں اور بوری کے ٹکرے سے ملزموں کا سراغ لگانے میں مدد ملی۔ ملزم وسیم عرف نومی نے اپنے اعترافی بیاں میں بتایا کہ اس نے شہروز کو پیسوں کا لالچ دے کر اغوا کیا بعد میں زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ ملزموں کا ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ جس کے بعد چالان مرتب کرکے عدالت کو بھیج دیا جائے گا۔