پاک سر زمین  پارٹی نے امن کا سہرا اپنے سر باندھ لیا

پاک سر زمین  پارٹی نے امن کا سہرا اپنے سر باندھ لیا


 کراچی(24نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کراچی میں بے امنی کا راج تھا۔  مگر اب حالات بہتر ہیں۔ اس کا کریڈیٹ ان کی پارٹی کوبھی جاتا ہے۔

جامعہ کراچی میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تقریب میں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ریکارڈ مالیت کے قرضے، حکومت کے اخراجات پورے نہ ہو سکے
 
 اس موقع پر اپنی گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بدلاؤ کے لئے نوجوانوں کوسیاست میں آنا ہوگا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک کو نوجوان ہی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ شہر میں امن ہو، سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہو، رنگ و نسل کی تفریق نا ہو، سب مل کر ملک کے لئے کام کریں۔