ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی سامنے آگئی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی سامنے آگئی


 لاہور(24نیوز) گریڈ14 میں بھرتی ہونے والے سیکڑوں اساتذہ کو گریڈ 9 کے آرڈرز جاری کردیئے۔ غلط آرڈر سے اساتذہ کو مارچ کی تنخواہ نہیں مل سکے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا ایک اور کارنامہ۔ ترقی کی بجائے تنزلی کردی۔ سکول سربراہان نے اساتذہ کو گریڈ 9 میں جوائن کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:صف اول کی جامعہ ساکھ قائد اعظم یونیورسٹی مسائل کا شکار

 انکا کہنا تھا کہ جوائنگ لیٹر پر گریڈ صحیح لکھوا کرلائیں۔ ٹیچرزیونین پنجاب کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ سکولوں میں جوائنگ نہ ملنے پر سیکڑوں اساتذہ پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیم مہنگی کے ساتھ بھاری بھی ہو گئی

 مسئلہ جلد حل نہ کیا گیا تو 23 مارچ کو ٹیچرزکنونشن میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔