بھارت کے اوچھے ہتکھنڈے جاری،آبی جارحیت پر بھی اتر آیا

بھارت کے اوچھے ہتکھنڈے جاری،آبی جارحیت پر بھی اتر آیا


اسلام آباد(24نیوز) بھارت زمینی جارحیت کے ساتھ ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا، پاکستان میں زرعی اراضی کو بنجر بنانے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کہیں زمینی معاہدوں تو کہیں آبی معاہدوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارت نے پاکستان سے تعصب کی ہر حد پھلانگ دی۔ کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے ساتھ ساتھ آبی جارحیت کا محاذ بھی گرم کر دیا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے بہنے والے 3 پاکستانی دریائوں کے پانی پر قبضے پر منصوبہ  تیار کر لیا۔ سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت کو انکار، دنیا میں مودی کا ”منہ کالا“ہوجائے گا 

 علاوہ ازیں بھارت نے صرف چناب پر 23 ڈیم کی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ بھارت چناب پر بگلیار ڈیم سمیت 4 منصوبے مکمل کرچکا۔ 3اور منصوبوں پر کام جاری ہے۔ دریائے جہلم پر کشن گنگا اور اوڑی ڈیم کی تعمیر بھی جاری ہے۔ دریائے سندھ پر چٹک اور نیمو بازگو نام سے دو پن بجلی منصوبے مکمل ہوچکے۔ بھارت کوئی موقع ضائع نہیں کر رہا لیکن پاکستان کا انڈس واٹر کمیشن ہے کہ چین کی بانسری بجا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آخر کار امریکہ کو پاکستان کے سامنےگھٹنوں پر جھکنا ہی پڑ گیا 

 دوسری جانب بھارت نے پاکستانی کے حصے کا پانی چوری کرنے کیلیے ربر ڈیم ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شروع کر دیا۔ پاکستان کے واٹر کمشنرز اعتراضات کی مناسب پیروی کرنے میں بھی ناکام ہیں۔