پاکستان سپر لیگ کی رونقیں یواے ای سے پاکستان پہنچ گئیں


لاہور، کراچی (24نیوز) پاکستان سپر لیگ کی رونقیں یواے ای سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ کل پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ کل کے میچ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ پی ایس پی ایل تھری کی سیکورٹی کے لیے لاہور پولیس سمیت دیگر اضلاع سے پانچ ہزار پولیس اہلکار اور افسران سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے۔

سکیورٹی اہلکاروں کے لیے بارکوڈوالے ڈیوٹی کارڈ جاری ہونگے جبکہ خصوصی ایپ کے ذریعے افسران کارڈزکے ذریعے ڈیوٹی پوائنٹ چیک کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کیخلاف ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا

 ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہرکا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچزمیں پہلی دفعہ کمپیوٹرائزڈ سکیورٹی کی جارہی ہے اورتمام اہلکاروں کوسروس کارڈکے ساتھ ساتھ خصوصی کمپیوٹرائزڈکارڈزجاری ہونگے جن پربارکوڈہوگا۔

اورایپ میں کوڈ ڈالنے پراہلکاروں کی ڈیوٹی پوائنٹ کی تفصیلات سامنے آ جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

 ائیر پورٹ ، روٹس ، ہوٹل اورسٹیڈیم کے گردونواح میں ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو مختلف رنگوں کے کارڈ جاری ہونگے۔

اہلکاروں کی چیکنگ کیلئےخصوصی ایپ بھی تیارکرلی گئی ہےجسکے ذریعےانسپکٹرسےسی سی پی اوتک تمام افسران ڈیوٹی چیک کرسکیں گے۔

 دوسری جانب کراچی میں بھی  پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق میچ کے دوران مخصوص شاہراہیں بندرہیں گی۔ حسن اسکوائر، نیوٹاؤن کے راستے بھی بند ہوں گے۔

 ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کے لئے بندہوگا۔ جبکہ اسٹیڈیم روڈ پر آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال کے راستے کھلے رہیں گے۔ شارع فیصل، شاہراہ قائدین مکمل طورپرچلتی رہیں گی۔  وفاقی اردو یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں پارکنگ دی جائے گی۔ جہاں سے گراؤنڈ تک شٹل سروس دی جائے گی۔ کسی بھی شخص کو پیدل گراؤنڈ تک آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ میچ دیکھنےوالوں کو صرف موبائل فون ساتھ لے جانےکی اجازت ہوگی۔

پی ایس ایل ایلیمینیٹرمیچزکے لئے لاہورپولیس نےسیف ہاؤسزبنا لیے، ایئرپورٹ سے پی سی اورپی سی سےقذافی تک10 سیف ہاؤسزکا انتخاب کیا گیا۔

ناخوشگوارواقعہ پرفوری کھلاڑیوں اورآفیشلزکوسیف ہاؤسزمنتقل کیا جا سکےگا۔ پی ایس ایل کےسکیورٹی فول پروف انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی۔ اسٹیڈیم میں شائقین کیلئے بارہ انٹری پوائنٹس بنادیئےگیے۔

کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں میں بلدیہ نمائندے بھی سرگرم ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں پر اسٹیرٹ لائٹس، پارکنگ اور دیگر معاملات بھی حتمی مراحل میں ہیں۔پی ایس ایل پلے آف میچزکاجادو سرچڑھ کربول رہا ہے۔لاہورمیں شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کی ٹی شرٹ خرید رہے ہیں۔