قائد اعظم یونیورسٹی میں لاک ڈاؤن کا آٹھواں روز،ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا


 اسلام آباد(24نیوز) قائد اعظم یونیورسٹی میں مسائل ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ جس کی وجہ سے طالبہ اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ جامعہ کے وی سی اور اے ایس اے کے مابین ڈیڈلاک بدستور برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے شروع کیئے گے لاک ڈاون کو آٹھ روز مکمل ہوگے اور جامعہ میں تدریسی سرگرمیاں بدستور معطل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیم مہنگی کے ساتھ بھاری بھی ہو گئی

  اے ایس اے کے ممبران اس صورتحال کا زمہ دار حکومت کو ٹھراتے ہیں کے وقت پر اگر اقدامات کر لیے جاتے تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچ پاتی۔

طالب علم جو  اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہیں چاہتے ہیں کہ با اختیار ادارے جلد از جلد انہیں اس مشکل سے باہر نکالیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی سامنے آگئی

 ماہر تعلیم کا کہنا ہےتھا  کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک کی صف اول کی جامعہ    کی ساکھ شدید متاثر ہو سکتی ہے۔