آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر مسلمان ہو گئیں


  کنبیرا(24نیوز) آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی منگیتر نےاسلام قبول کرلیا،عثمان خواجہ اور ریچل میک لیلن اگلے ماہ شادی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر 22 سالہ ریچل میک لیلن نے اسلام قبول کرلیا۔دونوں اگلے مہینے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔عثمان خواجہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے پہلےمسلمان کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل سےپہلے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا 

 عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی سوشل میڈیا پراپنی اور ریچل کی تصویر اپ لوڈ کرتے تو جواب آتا کہ ریچل مسلمان نہیں۔آپ اس سے شادی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ کبھی ریچل کو اسلام قبول کرنے پرمجبور نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپر لیگ فائنل،کراچی میزبانی کیلئے تیار 

 اس موقع پر ریچل کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ان پرعثمان اور اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔ تاہم وہ یہ جانتی تھیں کہ یہ عثمان کے لیے کتنا ضروری ہے۔