ایوانکا ٹرمپ بال بال بچ گئیں!!

ایوانکا ٹرمپ بال بال بچ گئیں!!


24 نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور داماد بال بال بچ گئے۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آتے آتے رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کے انتہائی متناع صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر واشنگٹن سے نیویارک جا رہے تھے۔ اس دوران ہیلی کاپٹر کا انجن فیل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے:  اداکارہ کے ساتھ جنسی سکینڈل ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے گلے کی ہڈی بن گیا 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر ایسی ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے جس میں دو انجن تھے۔ دوران پرواز ایک انجن فیل ہونے کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو رونالڈ ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کر دیا۔

پڑھنانہ بھولئے:ٹرمپ خاندان کا ستارہ گردش میں آگیا

کسی بھی حادثہ سے شکار ہونے سے دونوں میاں بیوی بچ گئے۔ لیکن ان کو دوسرا ہیلی کاپٹر میسر نہ ہو سکا جس کے سبب وہ کمرشل فلائٹ کے ذریعہ نیو یارک روانہ ہوئے۔

ہیلی کاپٹر کی خرابی سے ایک طرف ایوانکا ٹرمپ کو جان کے لالے پڑ گئے جب کہ دوسری جانب اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث بھی چھڑ گئی۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس ہم ادا کرتے ہیں وہ ایوانکا کے ہیلی کاپٹر کی پروازوں کی نذر ہوتا ہے؟

جبکہ ایک خاتون صارف نے ٹویٹ پر جواب میںلکھا کہ میرے خاندان کو میڈیکل بل ادا کرنے میں بھی دشواری ہوتی ہے مگر ہمارے ادا کردہ ٹیکس سے صدر کی بیٹی ہیلی کاپٹر کی پروازیں کرتی ہے۔