ڈاکٹر عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی


کراچی (24 نیوز) معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت حسین بھی تبدیلی کے رنگ میں رنگ گئے۔ سیاسی و سماجی حلقوں میں زیر بحث آنے والے اس ایشو کی پردہ کشائی اس وقت ہوئی جب ایک اہم کانفرنس منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صفِ اول کے اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ عمران خان بھی پارٹی میں نیا کھلاڑی شامل ہونے پر خوش دکھائی دئیے۔ ان کے علاوہ شوبز انڈسٹری کی ایک اور اہم شخصیت بھی پی ٹی آئی کے قافلہ میں شامل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے خادم رضوی کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا 

معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان اس وقت کیا جب عمران اسماعیل کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خان صاحبکو جوائن نہیں کیا بلکہ پاکستان کو جوائن کیا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان اور تحریک انصاف کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے کلین سویپ کرے گی۔

پڑھنانہ بھولئے: مینڈیٹ کی دعویدارایم کیوایم کو دھچکا ،دعوے دھرے رہ گئے 

دوسری جانب عمران خان بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی شمولیت پر خوش نظر آئے۔ کپتان نے اپنے نئے کھلاڑی ڈاکٹر عامر لیاقت کو میڈیا کی آواز قرار دے دیا۔

اس موقع پر معروف اداکار عابد علی نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔