شہنشاہِ جذبات اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

 شہنشاہِ جذبات اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے


لاہور(24 نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں تک راج کرنے والے اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے تاہم ان کی اداکاری کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

پاکستان کے معروف اداکار محمد علی نے برسوں فلمی دنیا پر راج کیا، وہ 19 اپریل 1930 کو ہندوستان کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آ کر انہوں نے ریڈیو پاکستان کراچی سےاپنے فنی کیرئیر کاآغاز کیا۔ محمد علی کی بھرپور آواز نے انہیں ایک بہترین براڈ کاسٹر کی حیثیت سے منوایا اور انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے اہم کردار ادا کیا۔

محمد علی نے 1962 میں فِلم "چراغ جلتا رہا" سے بطور ولن فلمی کریئر کا آغاز کیا. محمد علی کی شہرت کا آغاز 1964 میں ریلیز ہونے والی فلم "خاموش رہو" سے ہوا، اسی فلم پر انھوں نے بطور معاون اداکار پہلا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا، انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا.محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم کا کہنا ہے ان کی یادیں سرمایہ حیات ہیں.

محمد علی کا شمار ایشیاء کے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ وہ 19 مارچ 2006 کو گردوں کی بیماری کے باعث لاہور میں محمد علی انتقال کرگئے.ان کی اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer