فیس بُک کے مقابلے میں نیا سوشل نیٹ ورک لانے کا اعلان ہوگیا

فیس بُک کے مقابلے میں نیا سوشل نیٹ ورک لانے کا اعلان ہوگیا


انٹرنیٹ انٹرپرینیور کم ڈاٹ نےفیس بک کے مقابلے میں ایک نیا سوشل نیٹ ورک لانے کا اعلان کردیا ہے۔

کم ڈاٹ نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ریاست کے سازشی عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کچھ بہتر کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے اس نئی ویب سائٹ کے لیے ٹوئٹ کرتے ہوئے سی آئی اے کے نمائندے، وکی لیکس کے بانی جولین اسانج اور جرمن ہیکر ایسوسی ایشن کو اپنے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ متبادل پلیٹ فارم میں حقیقی پرائیوسی پروٹیکشن اور زیرو سینسر شپ ہوگی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔