زلفی بخاری کی حکم عدولی افسرکومہنگی پڑگئی

 زلفی بخاری کی حکم عدولی افسرکومہنگی پڑگئی


لاہور(24نیوز) کپتان کےدوست زلفی بخاری کی حکم عدولی افسرکومہنگی پڑگئی،سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل منصوراکبرکوچارج شیٹ کردیا گیا.

زلفی بخاری کی حکم عدولی مہنگی پڑگئی، سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل منصوراکبرکوپہلے اوایس ڈی پھرایک دن بعدچارج شیٹ کردیا گیا،محکمہ داخلہ نے پرانی انکوائری راتوں رات مکمل کرکے چارج شیٹ کردیا، گجرات جیل میں تعیناتی کے دوران کرپشن،بدعنوانی اورخردبردکے الزامات پرانکوائری پرچارج شیٹ کیاگیا، زلفی بخاری کےاحکامات نہ ماننے پرمنصوراکبرکو او ایس ڈی بنادیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ نے زلفی بخاری کی سفارش کوچھپانےکےلیےپچھلے کئی سال سےپڑی انکوائری مکمل کی۔