دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ کو تربیت دینے کا اعلان

دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ کو تربیت دینے کا اعلان


لندن(24نیوز)معروف ایئرلائن ایزی جیٹ نے برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی 16 سالہ ایلی کارٹر کو معروف انٹرنیشنل ایئرلائن ایزی جیٹ نے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،16 سالہ پائلٹ کی تربیت و سرپرستی برطانوی ایئرلائن کی خاتون پائلٹ کریں گی، جس کا مقصد دیگر خواتین کو پیشہ ورانہ پائلٹ کی جانب جازب کرنا ہے۔

ایلی کارٹر کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے طبیعیات اور طاقتور جہاز اڑانے میں دلچسپی ہے،میری پہلی پرواز نے مجھے حیرت زدہ کردیا تھا اور ابھی تک میری حیرانگی جاری ہے، برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میری کہانی جوان لڑکیوں کو اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کےلیے پُرجوش کرے گی جو انہوں نے اپنے ذہنوں میں طے کیے ہوئے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer