امریکی صدر ٹرمپ کو شکست دینے کیلئے ایک اورخاتون میدان میں آگئیں

امریکی صدر ٹرمپ کو شکست دینے کیلئے ایک اورخاتون میدان میں آگئیں


نیو یارک(24نیوز)نیویارک کی سینیٹر کرسٹن گیلی برانڈ بھی 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہوگئیں۔

امریکا میں آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے اور بطور صدر صدارتی محل میں زندگی گزارنے کے خواہشمند سیاست دانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈیموکریٹ سیاست دان 52 سالہ ’کرسٹن گیلی برانڈ‘ نےایک ویڈیو پیغام کے ذریعے صدارتی الیکشن میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے،ویڈیو پیغام میں گیلی برانڈ کا کہنا تھا کہ بہادر افراد لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف نہیں لڑاتے نہ ہی وہ زندگیوں پر پیسوں کر ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہادر لوگ نفرت نہیں پھیلاتے نہ سچ چھپاتے ہیں نہ دیوار بناتے ہیں، یہ سب خوف کی نشانیاں ہوتی ہیں، کرسٹن گیلی برانڈ 2009 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں اور انہوں نے جنسی زیادتیوں کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کیا تھا،سینیٹر گیلی برانڈ نے ایک بل بھی پیش کیا تھا جس میں فوج میں ہونے والی جنسی زیادتیوں سے پر قوانین تبدیل کرنے سے متعلق بتایا گیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer