بلاول بھٹو اپنے موقف پر ڈٹ گئے،3وزرا کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

بلاول بھٹو اپنے موقف پر ڈٹ گئے،3وزرا کی برطرفی کا مطالبہ کردیا


کراچی(24نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی   بلاول بھٹو زرداری  اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے،انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی برطرفی کے مطالبے پر مجھے نیب کا نوٹس مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ"ہمیں موت کی دھمکیاں ملیں نیب کی طرف سےنوٹس دیئے گئے، بلاول نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والوں کو الگ کیا جانا چاہئے،ایسے گروپوں سے حکومت کو دوری اختیار کرنی چاہئے،مجھے ریاست مخالف قرار دیا گیا"

ان کاکہناتھاکہ ہمیں قومی سلامتی کی مشترکہ کمیٹی پارلیمانی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اصولی موقف سے نہیں ہٹایاجاسکتا،جب تک کابینہ میں کالعدم تنظیموں کے حامی عناصر موجود ہیں کوئی بھی حکومتی دعووں کو سنجیدگی سے نہیں لے گا، کالعدم تنظیموں اور ان کے تربیتی مراکز کی حمایت کرنے والے وزرا کو کابینہ سے نکالا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جن ورزا نے پی ٹی آئی کے تحت کالعدم تنظیموں کو معافی دینے کا وعدہ کیا انہیں برطرف کردیا جائے،اگر حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن ان کے اقدامات پر یقین کرے تو اسے کالعدم تنظیموں سے فاصلہ رکھنا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مطالبے کے جواز میں حوالہ جات بھی منسلک کرکئے۔