صدر ٹرین میں پھنس گئے

صدر ٹرین میں پھنس گئے


کیپ ٹاؤن(24نیوز) ٹرین میں صدر کے پھنسنے کا واقعہ جنوبی افریقہ میں پیش آیا، بدقسمتی سے جنوبی افریقہ کے صدر مسافر ٹرین میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا ٹرین میں پھنس گئے،صد رامافوسا نے اس خیال سے ٹرین کا سفر  اس لئے کیا کہ صبح صبح مسافروں کی بھیڑ میں شامل ہونا مئی میں ہونے والے انتخابات سے پہلے انھیں ایک عوامی شخص کے طور پر سامنے لائے گا، لیکن لگتا ہے انتخابی مہم کے لئے کیا جانے والا یہ سفر ان کےالٹا ان کے گلے پڑ گیا۔ 

صدر دوسرے مسافروں کے ساتھ چار گھنٹے تک ایک ایسی ٹرین میں پھنسے رہے جس کا سفر محض 45 منٹ کا ہونا چاہیے تھا،منزل پر پہنچتے ہی رامافوسا نے کہا یہ ناقابلِ قبول ہے،ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ریل سروس کو کارکردگی بہتر کرنا ہوگی، ’ورنہ لوگوں کی نوکریاں جائیں گی۔‘