پاکستان سے پنگا،بھارتی ائیر لائن کو کروڑں کا نقصان

پاکستان سے پنگا،بھارتی ائیر لائن کو کروڑں کا نقصان


اسلام آباد (24نیوز)بھارت کو پاکستان سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا، پاکستان کے فضائی حدود بند کرنے سے بھارتی ائر لائن کو کروڑوں کا نقصان ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کو 16 مارچ سے اب تک ساٹھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ امریکا اور یورپی ممالک میں جانے کے لیے بھارتی طیاروں کو پہلے جنوبی گجرات اور بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑ رہا ہے جبکہ ری فیول کےلیے شارجہ اور ویانا میں لینڈ کرنا پڑتا ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے مغربی ممالک کا فاصلہ مزید چار گھنٹے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ممبئی کی فضائی حدود میں دو بین الاقوامی جہاز ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بال بال بچے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer