پاکستان کونسے نمبر پر؟آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

پاکستان کونسے نمبر پر؟آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی


کراچی(24نیوز) پاکستان نئی جاری ہونے والے ٹیسٹ رینکنگ  میں کس نمبر پر موجود ہے اور پہلا نمبر کس کے پاس ہے،آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

تفصٰیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس میں بھارت166 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،نیوزی لینڈ108 کے ساتھ دوسرے،ساؤتھ افریقہ105 کے ساتھ تیسرے،آسٹریلیا اور انگلینڈپوائنٹس ٹیبل پر برابر ہیں دونوں کے پوائنٹس 104 ہیں،چھٹے نمبر پر سری لنکا93پوائنٹس  کے ساتھ ،ساتویں نمبر پرپاکستان83پوائنٹس  کے ساتھ، آٹھویں نمبر پرویسٹ انڈیز77پوائنٹس  کے ساتھ،نویں نمبر پربنگلہ دیش68پوائنٹس  کے ساتھ جبکہ کہ دسواں نمبر زمباوے کے پاس ہے جس کےپوائنٹس13 ہیں۔

اسی طرح ایک روزہ میچز میں سر فہرست پرانگلینڈ123پوائنٹس پر،پاکستان102پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کےشاہینوں کاراج ہے جن کے  135پوائنٹس اور بھارت122پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔