خوبرو اداکارہ زارا شیخ کی ڈانس نمبر کے ساتھ واپسی

خوبرو اداکارہ زارا شیخ کی ڈانس نمبر کے ساتھ واپسی


لاہور(24نیوز)پاکستانی خوبرواداکارہ زارا شیخ نے طویل عرصے کے بعد دوبارہ لالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

سال 2000 میں اپنےفلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ زارا شیخ نے اپنی پہلی رومانوی ہسٹوریکل فلم'تیرے پیار میں' سے کیا۔ انہوں نے اس فلم میں اچھی اداکاری کی بدولت شہرت حاصل کی۔ شاندار اداکاری دکھانے اور ایوارڈ جیتنے والی زارا شیخ اب تک ایک درجن فلموں میں کام کیا۔تاہم ذاتی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کرلیا تھا اور اب طویل عرصے بعد زارا دوبارہ فلمی دنیا میں آنے کیلئے تیار ہوگئی ہیں۔

زارا شیخ نے ’تیرے پیار میں‘ ایک بھارتی سکھ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو مذہبی مقامات دیکھنے کے لیے پاکستان آتی ہیں، جہاں انہیں ایک مسلمان بینکار سے محبت ہوجاتی ہے۔زارا شیخ کی آخری فلم ’آنر کلنگ’ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد وہ اگرچہ 2017 میں فلم ’جنگ‘ میں مختصر کردار میں نظر آئی تھیں، تاہم اب وہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ سے شائقین کے دلوں میں اترجانے کے لیے تیار ہیں،’ہیر مان جا‘ میں وہ ڈانس نمبرز کرنے جا رہی ہیں اور انہیں یہ کام بہت اچھا لگا۔