صمصام بخاری نے مریم نواز اور شہباز شریف کا شکوہ دور کردیا

صمصام بخاری نے مریم نواز اور شہباز شریف کا شکوہ دور کردیا


لاہور(24 نیوز) شہباز شریف اور مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جس پر وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وہ جب چاہیں مل لیں۔

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ انہیں بیمار نواز شریف کی عیادت نہیں کرنے دی جارہی، ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھائی سے ملنے گیا تو مجھے روک دیا گیا،،انہوں نے یہ بات اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں، بہن،بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسر ظلم و زیادتی ہے، دوسری جانب مریم نواز نے بھی میاں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کا شکوہ کیا، جس پر وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا موقف تھا کہ شہبازشریف اور مریم نوازکو ملنے سے نہیں روکا گیاوہ جب چاہیں مل لیں۔

صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کو علاج کی سہولیات دی ہیں لیکن بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer