کرتارپور راہداری، پاکستان اوربھارت میں تکنیکی معاملات طے پاگئے

کرتارپور راہداری، پاکستان اوربھارت میں تکنیکی معاملات طے پاگئے


اسلام آباد(24 نیوز) پاکستان اوربھارت کے تکنیکی ماہرین نےکرتار پورراہداری کے لیے سڑک کی اونچائی سمیت دیگر تکنیکی امور طے کرلیے، دونوں ممالک کے وفود رپورٹس اپنی حکومتوں کو جمع کرائیں گے۔

 زیرو پوائںٹ پر دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین کے مذاکرات تین گھنٹے تک جاری رہے جس کے دوران راہ داری منصوبے کے تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جانب سے سڑک کی اونچائی اور ڈیزائن سمیت کئی معاملات پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک اپنی اپنی اطراف میں سڑک کے گرد خاردار باڑ لگائیں گے۔

دونوں ممالک کے وفود اپنی اپنی حکومتوں کو سروے رپورٹس جمع کرائیں گےجس کے بعد کراسنگ پوائنٹس پر اتفاق رائے کیا جائے گا، مذاکرات کا اگلا دور 2 اپریل کو واہگہ بارڈر پر ہوگا۔ 13 مارچ کوکرتار پور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان وفد کی سطح پر مذاکرات اٹاری بارڈر پر ہوئے تھے جس کے مشترکہ اعلامیے میں 19 مارچ کو تکنیکی ماہرین کے درمیان بات چیت پراتفاق کیا گیاتھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer