عائشہ گلالئی نے شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست دائرکردی

عائشہ گلالئی نے شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست دائرکردی


اسلام آباد(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چئیرپرسن عائشہ گلالئی نے شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائرکردی۔

 پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر دی، عائشہ گلالئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کسی مذہب پر حملہ کرنے کی اجازت ہمارا مذہب اسلام اور آئین پاکستان نہیں دیتا، شیخ رشید نے ہندوں کیخلاف بیان پر انہیں نااہل کیاجائے۔

عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں اتنی مہنگائی ہوگئی ہے،  پشاور کی جنگلہ بس 100 ارب تک پہنچ گئی ہے،  پچاس لاکھ گھروں کے منصوبہ میں تاخیر ہورہی ہے، عمران نیازی کے وزراء اور مشیر ارب پتی ہیں، انہیں چاہئے تنخواہ لینا بند کر دیں.