افغان سپیشل فورسز کا آپریشن، 35 طالبان ہلاک

افغان سپیشل فورسز کا آپریشن، 35 طالبان ہلاک


کابل(24نیوز) افغان اسپیشل فورسز نے صوبہ قندوز میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 35 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان اسپیشل فورسز کے آپریشن کے دوران 35 طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق قندوز کے ضلع چہار درہ میں افغان اسپیشل فورسز نے زمینی آپریشن کیا ۔آپریشن میں 38 آئی ای ڈی ڈیوائسز اور 40پاؤنڈز گھریلو ساختہ دھماکا خیز مواد بھی تباہ کیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔