تھرکول سےبجلی کی پیداوار شروع

تھرکول سےبجلی کی پیداوار شروع


تھر(24 نیوز) اب تھر بدلے گا پاکستان، محترمہ بینظیربھٹو شہید کا خواب پورا ہوگیا ۔ تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، تھر سے 330 میگاواٹ بجلی پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو منتقل کردی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق تھرکول ڈریم پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، تھر کول کے پاور پلانٹ ٹو سے 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دے دی گئی۔ تھر کول پاور پلانٹ سے مجموعی طور پر 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہونی ہے۔ تھر کول سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھرکول اتھارٹی کے ملازمین نے جشن منایا، اس تاریخی کامیابی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے اظہار مسرت کیا ہے۔ 

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں 1991 میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جو دنیا بھرمیں کوئلے کے ساتویں بڑے ذخائر ہیں،  پیپلز پارٹی کی گذشتہ دور حکومت کے دوران 2009 میں اینگرو کمپنی کے ساتھ معاعدہ کیا گیا، جس کے بعد سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے تحت کام شروع کیا گیا۔

2014 میں پروجیکٹ کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا اور چائنہ مشینری انجنیئرنگ کمپنی بھی پروجیکٹ کا حصہ بن گئی، پروجیکٹ میں اس وقت تھر کول کے کل ذخائر کے صرف ایک فیصد حصہ سے بجلی پیدا کی جارہی ہے، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے جون 2019 تک 660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے اعلان کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer