وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شہباز شریف کو تگڑا جواب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شہباز شریف کو تگڑا جواب


لاہور(24نیوز) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے شہبازشریف کے جواب میں ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے جو ضرور کروائی جائے گی، حکومت پنجاب جیل مینوئل کے مطابق دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کرتی رہے گی۔ 

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب کو لگتا ہے کہ آج بھی تمام حکومتیں ان کی اپنی ماضی کی حکومت کی طرح قانون کے برخلاف کام کرتی ہیں۔ ماضی میں مخالف پارٹیوں کے قیدیوں کو ہر طرح کی اذیتیں دی جاتی تھیں، طبی سہولیات تو کُجا، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے برعکس پی ٹی آئی کی حکومت نے بطور قیدی آپ کے حقوق سے بڑھ کر سہولیات فراہم کیں۔ جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے جو ضرور کروائی جائے گی، حکومت پنجاب جیل مینوئل کے مطابق دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کرتی رہے گی۔ یقین رکھیے ہمارا رویہ آپ کے رویے سے بہتر رہے گا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔