معروف بھارتی گلوکار سونونگم کی بھارتی فلم انڈسٹری پر شدید تنقید

معروف بھارتی گلوکار سونونگم کی بھارتی فلم انڈسٹری پر شدید تنقید


ممبئی(24 نیوز) معروف بھارتی گلوکار سونونگم نے بھارتی فلم انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی فنکاروں کو بلاتے کیوں ہیں جب اُن پر پابندی لگانی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے سے پاک بھارت کشیدگی اور مسائل حل نہیں ہو سکتےجبکہ انہوں نے تنقیدی انداز میں یہ بھی کہاکہ میرا خیال ہے کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کوروکنے کی ذمہ دار ہماری بھارتی فلم انڈسٹری کی ہے۔دوسری جانب سونونگم نےعوام سے اپیل کی کہ آئندہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی رہنما کو ذات پات اورمذہب کے نام پر ووٹ نہ دیں بلکہ انہیں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کریں۔