وزیراعظم کی زیر قیادت

وزیراعظم کی زیر قیادت "قومی سلامتی کمیٹی" کا اجلاس آج ہوگا


 اسلام آباد(24نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

قومی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس کی صدارت ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ ،وزیرخارجہ اوردفاع بھی شرکت کرینگے۔

اجلاس میں علاقائی سلامتی،کنڑول لائن پر بھارتی جارحیت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی و داخلی سلامتی کے معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 14 مئی کو  قومی سلامتی کونسل کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں نواز شریف کے ممبئی حملوں کے حوالے سے متنازع بیان کو زیر بحث لایا گیا تھا ، قومی سلامتی کمیٹی نے اس بیان کی مزمت کرتے ہوئے اسے گمراہ کن بیان قرار دے دیا تھا۔ جبکہ نواز شریف نے اس اعلامیہ کو مسترد کردیا تھا۔