لاہور :سہانا موسم ، بادلوں کی گرج نے روزے داروں کا موڈ خوشگوار کردیا

لاہور :سہانا موسم ، بادلوں کی گرج نے روزے داروں کا موڈ خوشگوار کردیا


لاہور (24 نیوز) لاہور میں گرمی نے پھر سے منہ موڑ لیا، ٹھنڈی ہواوں نے روزےداروں کا موڈ خوشگوار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کڑک دھوپ کے ڈیرے تھے کی اچانک ہواوں نے اپنا رخ بدلا اور دھوپ کی جگہ کالے بادلوں نے لے لی۔ روزے دار جہاں اتنی گرمی میں روزہ رکھ رہے تھے خوش ہو جائیں کیونکہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

 ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث روزے داروں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور موسم کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے تفریح گاہوں کا بھی رخ کیا ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر بھی سنا دی گئی ہے کہ آج شام ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔