شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا شہید کرنل سہیل کو خراج عقیدت اور ن لیگ پر تنقید

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا شہید کرنل سہیل کو خراج عقیدت اور ن لیگ پر تنقید


لاہو(24نیوز)  وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی ن لیگ پر برس پڑیں ، انھوں نے کہا کہ کیا شہید کرنل عابد بھی خلائی مخلوق ہیں؟

تہمینہ درانی کا شہید کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت اور ن لیگ پر تنقید۔ ٹویٹر پر انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا شہید کرنل سہیل عابد خلائی مخلوق ہیں؟ فوجی اپنی جانیں دے کر اس ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔

ان کے ایک صارف نے ان سے کہا کہ  یہ بات آپ اپنے جیٹھ یا شہباز شریف سے پوچھیں، جس پر انھوں نے کہا کہ میرا اپنا ذہن اور اپنی سوچ ہے، میں دنیا کو ہمارے مفاد میں بدلنا چاہتی ہوں، میرے شوہر کا خاندان مجھے تسلیم نہیں کرتا، لہٰذا برائے مہربانی مجھے صرف  شہباز شریف  سے ہی منسوب کیا جائے، لیکن میں کبھی بھی قوم کے مفاد میں آواز اٹھانا بند نہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ  آپریشن ردالفساد  میں  سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقہ میں آپریشن کیا تھاجس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ جوابی فائرنگ میں  کرنل عابد  شہید  ہوگئے تھے۔

 واضح رہے کہ تہمینہ درانی سابق گورنر پنجاب مصطفیٰ کھر کی اہلیہ بھی رہ چکی ہیں۔

 

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔