برطانوی شہزادہ ہیری، امریکی اداکارہ میگھن شادی کے بندھن میں بندھ گئے

برطانوی شہزادہ ہیری، امریکی اداکارہ میگھن شادی کے بندھن میں بندھ گئے


لندن(24نیوز) برطانوی شاہی جوڑے کی شادی ہو گئی۔ شہزادہ ہیری اور دلہن میگھن شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

یہ شادی تاریخ کی دس مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے جس پر ایک اندازے کے مطابق 42 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہو گی۔ میگن 4 کروڑ روپے کی مالیت کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا۔

شادی کی تقریب ونزر پیلس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ہوئی۔ شہزادہ ہیری اپنی امریکی اداکارہ مگھن مرکل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ میگن مرکل نے شادی میں چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی شادی ونڈسر کے سینٹ جارج چیپل میں ہو رہی ہے، سینٹ جارج چیپل میں 800 افراد کی گنجائش ہے اور 600 مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں. تاہم شاہی مہمانوں میں برطانیہ کی وزیر اعظم تھیریسا مے اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن شامل نہیں ہوئے کیونکہ سیاستدانوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

 میگن کی والدہ لندن پہنچ چکی ہیں اور انھوں نے شادی سے پہلے ملکہ الزبتھ ، شہزادہ فلپ، شہزادہ چارلز اور اُن کی بیگم سے ملاقات کی ہے۔ تاہم میگن کے والد ٹامس مارکل ان دنوں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے میکسیکو کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں،  لہذا وہ شادی میں شریک نہیں ہوسکے۔

 ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ بھی شادی کی تقریب میں شریک ہیں،حال ہی میں اُن کے کولہے کی سرجری ہوئی تھی اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ شاید شادی میں شرکت نہ کر پائیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے میگن اور ہیری کی شادی کی تیاریاں مکمل

 ہیری کی شادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن کا سماں ہے۔  عوام بھی شاہی خاندان کی شادی کو یادگار بنانے کے لیے طرح طرح سے جشن منا رہے ہیں۔ شاہی خاندان سے ملتی جلتی شکل و صورت والے افراد نے لندن میں ہاٹ ٹیوب بوٹ پارٹی کی ۔ یہاں شاہی چشم و چراغ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے علاوہ ملکہ الزبتھ ، شہزادہ فلپس اور خاندان کے دیگر افراد شامل تھے۔

دوسری جانب بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی  امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور شہزادے ہیری کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے لندن پہنچ گئیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔