رمضان بازاروں میں بھی اشیاو خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

رمضان بازاروں میں بھی اشیاو خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں


اسلام آباد(24نیوز) سستے بازار بھی عوام کے لیے مہنگے ہوگئے، سستے بازار میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں عام مارکیٹ سے بھی زیادہ مہنگی نکلی، عوام کو ریلیف کے نام پر لوٹا جانے لگا۔

ماہ رمضان کا پہلا عشرہ جاری ہے ، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے ریلیف کے نام پر مہنگے بازار لگا لیے،  رمضان بازار میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے ۔ رمضان بچت بازار میں سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے سبزی تو سبزی سستے مارکیٹ میں پھل تو عام مارکیٹ سے بھی مہنگے کر دیئے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: گرانفروشوں،حکمرانوں نے رمضان المبارک کو کمائی کا ذریعہ بنالیا

روزے داروں کے لیے سیب، کیلا ، آڑو اور خربوزہ کھانا مشکل ہو گیا۔ شہری کہتے ہیں ریٹ میں کوئی فرق نہیں سستے بازار کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔دوسری جانب اسلام آباد میں سستے بازار لگانے والے انچارج کا کہنا ہے کہ باہر کے مقابلے مین یہاں چیزیں سستی فراہم کی جارہی ہیں ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں غریب عوام پر رحم کیا جائے تاکہ روزے دار روزے سکون سے رکھ سکے۔