سری دیوی کی موت پردہلی پولیس کے سابق پولیس افسرکے انکشافات


(24نیوز) بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ انہیں منصوبہ بندی سے قتل کیاگیا، دہلی پولیس کے سابق افسرکی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا.

بالی وڈاداکارہ سری دیوی کے مداح ابھی تک ان کی ناگہانی موت کے صدمے سے باہرنہیں آسکے،کسی کو یقین ہی نہیں آرہا کہ سری دیوی اب دنیا میں نہیں . سری دیوی دبئی میں اپنے ہوٹل کے واش روم میں ٹب کے اندرمردہ پائی گئی تھیں،ان کی موت کو حادثاتی قراردیاگیاتھا.اب دہلی پولیس کےسابق اسسٹنٹ کمشنروید کا کہنا ہےکہ سری دیوی ٹب میں گرنے سے ہلا ک نہیں ہوئیں بلکہ انہیں منصوبہ بندی سے قتل کیاگیا.

یہ بھی پڑھیں: اسٹیج اداکارہ نرگس بھی ایف بی آر کے شکنجے میں آگئی
وید بھوشن جو نجی تحقیقاتی ایجنسی چلاتے ہیں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ باتھ ٹب میں کسی کوبھی دبوچ کرقتل کردینا بہت آسان ہے،وید بھوشن سری دیوی کے قتل کی تفتیش کےلیے دبئی بھی گئے تھے.
یا د رہے سری دیوی نے فلم پروڈیوسربونی کپورسے شادی کی تھی جس سے ان کی دوبیٹیاں ہیں،وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں جہاں وہ پراسرارطورپرہلاک ہوگئیں.



وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔