پاکستان کے نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کردیا

پاکستان کے نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کردیا


 اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان کے نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کردیا، اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، قومی ٹیم کے اسلام آباد پہنچنے پرشانداراستقبال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچی تو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ان کا ڈھول کی تھاپ پر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ اسقبال کیا گیا۔

وزیر مملکت مزہبی امور و بین المزاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات ٹیم کے استقبال کیلئے پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں پیرامین الحسنات نے کہا کہ یہ بچے ہمارے ہیرو ہیں، ہماری سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

مسلم ہینڈز کے چیئرمین لخت حسین نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ہینڈز ان بچوں کا سہارا بنا اور انھوں نے دنیا میں ملک کا وقار بلند کیا۔ پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ نے خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم کیا۔ 

  پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ماسکو میں ہونیوالے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔