وفاقی حکومت کے آخری دن، بیوروکریٹس ادھرادھر، سیکرٹریز کی لمبی چھٹیاں

وفاقی حکومت کے آخری دن، بیوروکریٹس ادھرادھر، سیکرٹریز کی لمبی چھٹیاں


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی حکومت کے جانے کے دن کیا قریب آئے۔ اہم عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس نے بھی ادھر ادھر ہونا شروع کردیا۔ بعض سیکرٹریز تو لمبی چھٹیوں پر چلے گئے۔ دوسری جانب من پسند بیوروکریٹس کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے 5برس مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ اعلیٰ عہدوں پر تعینات بیورو کریٹس کسی نئی مصیبت سے بچے کے لیے چھٹیوں پر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: قرض پر قرض،اداروں، کارپوریشنوں سے حکومت بھی مات کھا گئی 

دوسری جانب ترقی پانے والے من پسند افسران کو اہم ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔ سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹروے پولیس کلیم امام کواس وقت عہدہ سے ہٹا دیا گیا جب وہ کورس پر بیرون ملک میں ہیں۔ چند روز قبل گریڈ 22میں ترقی پانے والے پولیس افسر امجد جاوید سلیمی کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹر وے تعینات کردیا گیا۔

پڑھنا نہ بھولیں: سندھ اسمبلی میں جوتے پر ہنگامہ 

دوسری طرف ممبر ایڈمن کیپیٹل ڈویلپمںٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) یاسر پیرزادہ ، سیکرٹری کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈوژن (کیڈ) اظہر چودھری بھی چھٹی پر چلے گئے۔ سیکرٹری انفارمیشن احمد نواز سکھیرا، سیکرٹری ہیومن رائٹس رابعہ جویریہ آغا بھی اس وقت چھٹی پر ہیں۔